کیا حکومت کو آج پتا چلا ہے کہ مولانا کا جنریٹر اور کچن غیرقانونی ہے یا مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آئی ہے، ارشاد بھٹی

کیا حکومت کو یہ سب پہلے نہیں پتا تھا؟ اگر پہلے پتا تھا تو مطلب سب " پارٹنر اِن کرائم " تھے، اگر ایسا نہیں ہے تو مطلب یہ سب جھوٹ ہے اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا تبصرہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ کیا حکومت کو آج پتا چلا ہے کہ مولانا کا جنریٹر اور کچن غیرقانونی ہے یا مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آئی ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو مطلب یہ سب جھوٹ ہے اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔
ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں ارشاد بھٹی نے تبصرہ کیا کہ کیا حکومت کو آج پتا چلا ہے کہ مولانا صاحب کا جنریٹر اور کچن غیرقانونی ہے یا مفتی محمود مرکز کا کچھ حصہ غیرقانونی ہے یا مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آئی ہے یا مولانا صاحب کے مدرسے بنا بلڈنگ پلان کے بنے ہیں یا
مولانا صاحب کے اثاثے ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں یا مولانا صاحب پی ڈی ایم ون حکومت میں وارداتیں ڈالتے رہے ہیں یا مولانا صاحب کے رشتہ دار اور قریبی لوگ غیرقانونی کام کر چکے ہیں؟
کیا حکومت کو یہ سب پہلے نہیں پتا تھا، اگر پہلے پتا تھا تو مطلب سب “پارٹنر اِن کرائم” تھے، اگر ایسا نہیں ہے تو مطلب یہ سب جھوٹ ہے اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔

ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جونہی کوئی حکومت کیخلاف ہوتا ہے تو اُس کے گوشوارے کُھل جاتے ہیں،اب موجودہ صورتحال میں اگر مولانا صاحب کیخلاف کچھ صحیح بھی ہوگا تو جھوٹ لگے گا اور انتقامی کارروائی لگے گی اور کچھ حاصل وصول نہیں ہوگا ۔
اور پھر جہاں جعلی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ الزامات والا صدر مملکت بن چکا ہو اور ٹی ٹی سکینڈل والا وزیراعظم کا عہدہ سنمبھال چکا ہو وہاں کسی کیخلاف کسی کرپشن اور دونمبری کارروائی پر کون یقین کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert