شمعون عباسی کا سابقہ اہلیہ حمیمہ ملک کو مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ حمیمہ ملک کو کام پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں شمعون عباسی نے قاسم شیخ کے مقبول یوٹیوب شو ’وہ والا شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مشہور شخصیات کو مشورے دینے کے سیگمنٹ میں اپنی سابقہ ​​اہلیہ حمیمہ ملک کے بارے میں بات کی ۔
شمعون عباسی نے کہا کہ حمیمہ پرجوش ہیں، بہت زیادہ پرجوش ہیں، میں انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ وہ ترکی میں بیمار ہوئی تھیں، وہاں اُن کے اپینڈکس کا آپریشن ہوا، میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرارنہ رہ سکی اور 2013میں دونوں میں طلاق ہوگئی۔خیال رہے کہ شمعون عباسی ایک انتہائی باصلاحیت فلمی اداکار ہیں، وہ فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
پاکستانی اداکار پی ٹی وی کے اپنے مقبول کرداروں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔شمعون عباسی ایک بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، اداکار نے وار، آپریشن 021 اور پرواز ہے جنون جیسی مقبول فلموں میں کام کیا۔ ان کی آنے والی فلمیں ڈھائی چال اور عشرت میڈ ان چائنا ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago