کھانا کب زہریلا بن جاتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اچھا کھانا اور سیر ہو کر کھانا جہاں بھوک کو مٹاتا ہے وہی یہ آپ کی صحت کو بھی بحال رکھتا ہے لیکن یہی کھانا جب آپ کے لیے بیماری بلکہ زہربن جائے توانسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے ایسا کیا ہوا؟ صرف امریکہ ہی میں ہرسال تقریباً 4 کروڑ80 لاکھ یعنی ہر 6 میں سے 1 فرد فوڈ پوائزننگ کھانے کا شکار ہوتا ہے ان میں سے کئی افراد خود ہی بغیر کسی علاج سے بہتر ہو جاتے ہیں۔
اس کی علامات کھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد شروع ہوجاتی ہیں جن میں متلی وقے اور اسہال شامل ہیں یہ علامات کچھ دنوں یعنی ایک ہفتہ تک برقرار رہ سکتی ہے یہاں یہ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ فوڈ پوائزننگ ہے یا کچھ اور۔ مختلف لوگوں کو مختلف کھانیں نقصاں پہنچاتے ہیں، اس کی وجہ ان کا کمزور مدافعتی نظام ہے جبکہ چھوٹے بچے، حاملہ خواتین اوربزرگ افراد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
فوڈ پوائزننگ کی وجہ بیکٹیریا، وائرس اور پیراسائٹس ہو سکتے ہیں یہ غذا میں کسی بھی لمحے شامل ہوسکتے ہیں جیسے قدرتی طور پر، پیکینگ یا پکاتے وقت۔ کچھ غذائوں میں یہ زہریلے مادے پہلے ہی سے موجود ہوتے ہیں ان میں انڈے، دودھ، جوس، پنیر، کچا گوشت اور سی فوڈ شامل ہیں.
اس کے علاوہ ایسی جگہ جہاں یہ تمام غذائی اشیاء تازہ ہونے کے ساتھ کثیر تعداد میں جمع کی جائے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ان کی صفائی اورمحفوظ رکھنے کے موٗثر طریقے کو نظر انداز کیا جائے توبھی ان میں زہرآلود اثرات پیدا ہوجتے ہیں۔
اگرکسی کھانے میں ایک بھی انڈا خراب یا مضر صحت ہوگا تو اس سے بنائے جانے والے تمام آملیٹ میں یہ پھیل کر اسے بھی خراب کر دیں گے۔ اسی طرح گھرمیں کھانا تیار کرتے وقت ہاتھوں دھونا اور کٹینگ بورڈ کی صفائی کا خاص خیال نہ رکھنا بھی فوڈ پوائزننگ کا اہم سبب ہے۔ موسم بھی اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سردیوں کی کی نسبت گرمیوں میں غذائی اشیاء جلد خراب ہوجاتی ہیں اوران میں صرف ایک گھنٹے کے اندر ہی مضر صحت بیکٹیریا اوروائرس کا حملہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

6 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

7 hours ago