سازشیں، وسائل پر قبضے اور قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، سینیٹر مولانا عبدالواسع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ اور پارلیمانی اراکین کا اہم مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈے کے مطابق 17 نومبر سے شروع ہونے والے شمالی اضلاع کے اہم صوبائی دورے کو کامیاب، مثر اور تاریخی بنانے کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا، اجلاس میں دورے کے انتظامات، عوامی رابطہ مہم، سیاسی و جماعتی مشاورت اور مختلف اضلاع میں اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین اور پارلیمانی نمائندوں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر انہیں ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے خلاف جاری شرانگیز پروپیگنڈوں، جماعتی رہنماں کے خلاف مقدمات اور حکومتی اقدامات، 26ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیے بلوچستان اسمبلی میں مدارس بل پیش کرنے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے نفاذ، صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور عوام کو درپیش معاشی و سماجی مشکلات سمیت دیگر اہم سیاسی و تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ 17نومبر سے شروع ہونے والا جنوبی اضلاع کا صوبائی دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، اس دورے کے ذریعے جمعیت علما اسلام اپنی عوامی قوت، سیاسی مقف اور جماعتی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرے گی، عوام کی عظیم الشان شرکت کے ذریعے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازش، بلوچستان کے وسائل پر قبضے کی کوشش اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، ان کے خاندان اور جماعتی رہنماں کے خلاف حکومتی چیرہ دستیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جمعیت علما اسلام عوام کی سیاسی و جمہوری قوت کے ذریعے ہر ناجائز اقدام کا بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ہماری دینی، علمی اور تہذیبی شناخت ہیں، دبا، لالچ، خوف اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے اربابِ مدارس کو جمعیت علما اسلام سے دور کرنے اور انہیں جماعت کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، علما کرام اور مدارس کے ذمہ داران اپنے دینی تشخص، آزادی اور تعلیمی خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور جمعیت علما اسلام ہر محاذ پر ان کے حقوق کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، ان کے خاندان اور جماعتی رہنماں کے خلاف منفی پروپیگنڈے، کردار کشی اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کو قوم مسترد کر چکی ہے، جمعیت علما اسلام ایسے تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ آئینی، قانونی، سیاسی اور پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے کرے گی، بلوچستان کے قدرتی وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کرنا ہوگا اور کسی بھی قانون یا پالیسی کے ذریعے صوبے کے عوامی مفادات کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں آل پارٹیز کی جانب سے 19 نومبر کو اعلان کردہ شٹر ڈان ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھی اہم ہدایات جاری کی گئیں اور تمام اضلاع، تحصیلوں اور یونٹوں کے ذمہ داران کو تاکید کی گئی کہ تاجر برادری، سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ مثر رابطے قائم کرکے ہڑتال کو بھرپور اور کامیاب بنایا جائے۔ اجلاس میں مولانا حسین احمد شرودی، مولانا کمال الدین، مولانا عبدالرحمن رفیق، شیخ مولانا نظر محمد حقانی، حاجی دلاور خان کاکڑ، حاجی منظور احمد مینگل، میر یونس عزیز زہری، حاجی نواز خان کاکڑ، حاجی عین اللہ شمس، حاجی دین محمد سیگئی، میر زابد علی ریکی، اصغر خان ترین، حافظ عبدالغنی شہزاد، سید ظفر آغا، ڈاکٹر محمد نواز کبزئی، حاجی فضل قادر اور حکمت اللہ کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 17 نومبر سے شروع ہونے والے صوبائی دورے کو عوامی رابطے، سیاسی بیداری اور جماعتی اتحاد کا مثر ذریعہ بنایا جائے گا اور جمعیت علما اسلام بلوچستان کے حقوق، دینی مدارس کے تحفظ، جمہوری آزادیوں، عوامی مفادات اور قائد جمعیت کے اصولی مقف کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد مزید منظم اور تیز کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert