پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی
فائرنگ کی زد میں آ کر گزرنے والی کار میں سوار ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ بہن بھائی سمیت 2 افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ) پنجگور کے علاقے تسپ میں رات گئے فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق(7) سات زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں رات گئے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو افراد جان بحق جبکہ(7) سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک گزرنے والی کار گاڑی فائرنگ کی زد میں آنے سیایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں بہن بھائی اور رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جو کار گاڈی میں سوار تھے جان بحق خاتون کا نام(ر)بنت لعل محمد (ر)بنت عامر اور عامر ولد لعل محمد بتائے جاتے ہیں واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کے محرکات معلوم کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
