عمران خان، نواز شریف کی طرح ملک سے باہر جانے کا پروانہ نہیں مانگ رہے، بیرسٹر عمیر نیازی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح ملک سے باہر جانے کا پروانہ نہیں مانگ رہے، وہ چاہتے ان کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، نواز شریف بھی سزایافتہ تھے لیکن جب ان کے پلیٹ لیٹس گرتے ہیں تو ایک ماہ کے اندر لندن چلے جاتے ہیں، عمران خان تو ایسا کچھ بھی نہیں چاہتے۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خط کے دو پہلو ہیں، یہ خط وکیل سلمان صفدر کے ذریعے آرہا ہے، یہ کس کی زبانی ہے؟ یہ عمران خان کی زبانی ہے، یہ وہ الفاظ ہیں جو عمران خان نے کہے ہیں، یہ سب کچھ سامنے آگیا ہے، عمران خان کے ساتھ قید تنہائی میں کیا کیا ہوتا رہا ہے؟
یہ لیٹر کوئی الگ چیز نہیں ہے، اس سے پہلے دو اٹیمپس ہوچکی ہیں، سپریم کورٹ کے لیول پر دو بار ، سلمان صفدر نے رپورٹ پیش کی۔
عمران خان کی آنکھ کا علاج آج تک جاری ہے ساتواں انجکشن اب لگا ہے۔سپریم کورٹ پھر اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کی بنیاد پرآرڈر پاس کیا جاتا ہے۔ پھر عمران خان کو شفاہسپتال منتقل کیا جائے لیکن منتقل نہیں کیا گیا۔ عمران خان کے الفاظ خط میں اپنے نہیں میڈیکل رپورٹ کے ہیں۔
نواز شریف بھی مجرم تھے، لیکن ان کو دیکھ لیں ان کے پلیٹ لیٹس گرتے ہیں، پھر ایک ماہ کے اندر لندن چلے جاتے ہیں، عمران خان، نواز شریف کی طرح باہر جانے کا پروانہ نہیں مانگ رہے،وہ چاہتے ان کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
پروگرام میں سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ عمران خان کے صحت سے متعلق بنیادی حقوق کسی طور کمپرومائز نہیں ہو سکتے۔ جب کسی ملزم کو کسی کیس میں سزا ہوجاتی ہے تو پھر اس کا اس صورت کہ ایک ملزم انڈرٹرائل ہے اس کو سزا یافتہ نہیں کہا جاتا، جب تک اس کے خلاف کیس ثابت نہ ہوجائے۔ عمران خان اس مرحلے سے گزر چکے ہیں۔وہ سزا یافتہ مجرم ہیں، جب کوئی مجرم ہوتا ہے تو پھر اس کی اپیل کی سماعت ہوتی ہے۔
اگر کوئی مجرم بھی ہو اس کے جیل میں بنیادی حقوق کمپرومائز نہیں ہوسکتے، اگر یہ اپیل عمران خان کے وکلاء نے کی ہے تب بھی اس کے ساتھ میڈیکل ثبوت ہوں گے۔
اگر یہ خط عمران خان نے لکھا ہے یا وکلا نے ڈرافٹ کیا ہے، اس کو دیکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ خط کو پٹیشن کی صورت فائل کرے اور اسے عدالت میں لایا جائےتاکہ عدالتوں پر ہو کہ انہوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہے۔۔ اس وقت عمران خان کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اسے رکارڈ پر لایا جائے اور اس پر عدالت میں بحث کی جائے۔ مجھے لگتا ہے یہ خط عوام کے لیے ہے ورنہ سلمان صفدر اسے عدالت لاتے۔ قانونی کیسز کو قانونی پلیٹ فارمز پر ہی لڑنا چاہیے۔
