آپریشن 11 گرج کے تحت لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

لکی مروت(قدرت روزنامہ)آپریشن 11 گرج کے تحت لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 16 نومبر کو آپریشن 11 گرج کے تحت لکی مروت کے علاقے ظریفوال میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق آپریشن 11 گرج کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert