بینک اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں؟ فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شہریوں کو آن لائن جعلسازی کے نئے طریقے کار سے خبردار کر دیا۔

بینکنگ سسٹم اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کرنے والے عناصر شہریوں کی رقم کیسے منتقل کرتے ہیں؟ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد و راولپنڈی محمد شعیب خان نے اہم گفتگو کی۔

ان کے مطابق جعلی کمپنیاں جعلی بینک اکاؤنٹس بنا کر انہیں بینک کے ساتھ منسلک کرتی ہیں اور اس میں متعلقہ بینک کی جانب سے رقم منتقل کی جاتی ہے۔

محمد شعیب خان نے بتایا کہ جعلی کمپنیاں چلانے والے ملزمان جعلی بینک اکاؤنٹس کو آن لائن گیم اور بیٹنگ پورٹل سے منسلک کر دیتے ہیں، بظاہر بینک سے پیسہ کمپنی کو جا رہا ہوتا ہے لیکن دراصل ان جعلی اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی لیول کا کام ہے کہ ہم کس طرح سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کا نظام مضبوط بنا سکتے ہیں، اس پر ہماری این سی سی آئی اے کی پوری ٹیم کام کر رہی ہے کہ ہم اس حوالے سے اداروں کو کیا تجاویز دے سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert