بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
ذرائع کے مطابق 10 سال بعد لیبیا کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے معاملات بحال ہوگئے۔ لیبیا میں ایک لاکھ پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔
لیبیا کو تعمیرات، صحت، ہوٹل انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، آئی ٹی شعبے میں افرادی قوت درکار ہے، ہنرمند پاکستانی افراد قوت کی لیبیا کیلئے بھرتیاں آئندہ سال شروع ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق لیبیا کے پاکستان میں سفیر سے وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں کی 4 ملاقاتیں ہوچکیں، وزارت اوورسیزپاکستانیز اور لیبیا کے حکام میں معاملات طے پانے کے قریب ہیں۔
معاہدہ کے بعد بھرتیوں اور ویزہ پراسیس کےمعاملات کوحتمی شکل دی جائے گی، تعمیرات، صحت ہوٹلنگ شعبہ کی تربیت یافتہ افرادی قوت کوترجیح دی جائے گی۔ آئی ٹی ماہرین، الیکٹریشن پلمبر، میسن اور دیگرہنر مند لیبرکی لاکھوں روپے تنخواہ ہوگی۔
