حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، شیری رحمٰن

(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانیےکو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا، 1 سال کے اندر پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری طرف مشیر احتساب کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ احتساب صرف مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے ہے، اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، 140 ویں نمبر پر آ گیا

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔