حوثیوں نے ریاض کی جانب 3 بیلسٹک میزائل داغے جو فضا میں تباہ کردیے: سعودی اتحادی افواج

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے 3 میزائل مار گرادیے، ترجمان نے ایک بیان میں بتایاکہ حوثیوں نے ریاض کی جانب 3 بیلسٹک میزائل داغے جو فضا میں تباہ کردیے گئے۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا ان کی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثیوں کا ڈرون بھی تباہ کردیا۔
