نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنا دیا گیا ہے، اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے: رانا ثنا ءاللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، نئے صوبوں کے معاملےکا حل ریفرنڈم میں ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل عوام کی رائے لینے میں ہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں جب کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔
