ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا، میرا کام صدر کے فیصلے کی حمایت کرنا ہے: جے ڈی وینس


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا اور انکا کام صدر کے فیصلے کی حمایت کرنا ہے۔
جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اگر ایران پر فوجی حملے کا فیصلہ ان کے اختیار میں ہوتا تو کیا وہ بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح یہی فیصلہ کرتے۔
صدر ٹرمپ کے ہمراہ موجود جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ صدر نے کیا تھا اور میرا کام صدر کے فیصلےکی حمایت کرنا ہے، نائب صدر کا کہنا تھا اگر انہیں دوبارہ یہی صورتحال درپیش ہوتی تو وہ وہی فیصلہ کرتے۔

WhatsApp
Get Alert