سعودی عرب میں تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم کا سکول کے داخلی راستے پر ہی سجدہ شکر، ویڈیو وائرل ہوگئی

ریاض(قدرت روزنامہ)تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم سکول کے دروازے پر سجدہ ریز ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر دو سال تک طلبا آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھتے رہے تاہم تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلبا نے اپنی اپنی درس گاہوں کا رخ کیا، ان میں سے ایک طالبعلم ایسا بھی تھا جس نے سکول کھلنے پر خوبصورت انداز میں رب کا شکر ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک طالبعلم سکول میں داخل ہوا اور دروازے پر جائے نماز بچھا کر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہوگیا۔

اس دوران ایک استاد بھی سکول میں داخل ہوئے اور طالبعلم کا یہ عمل دیکھ کر وہیں رک گئے جب طالبعلم سجدے سے اٹھا تو وہ اسکا ماتھا چوم لیتے ہیں۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی چھولیا، انہوں نے طالبعلم کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اس کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

51 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago