لکی مروت میں پولیس وین پر دھماکا، دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام زخمیوں کو سٹی اسپتال لکی سٹی منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں میں کامران اور سجاد جبکہ شہریوں میں ثناء اللّٰہ، شفقت اللّٰہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert