پی پی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے: مصطفیٰ کمال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیدیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے اور خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی ملک کو معاشی طور پر مفلوج کررہی ہے۔
انہوں نے کہا پیپلزپارٹی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوجوانوں کا حق مار رہی ہے، نئے صوبوں کے قیام سے بہترین تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا ہونگے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے کراچی شہر کو “را” کے تسلط سے آزاد کروایا ہے، تمام زبانیں بولنے والوں کی جان، مال، عزت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کرے گا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert