ریفرنڈم سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نےکوئی گفتگو نہيں کی: شیری رحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم سمیت دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اس نوعیت کی تجاویز اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے سب سے پہلے آنی ہوتی ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سینئر وزرا کو ایسے وقت میں اس طرح کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو اوور رول نہیں کیا جاسکتا، سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ صوبےکی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب اسمبلی نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے تو یہ اس کا حق ہے۔

WhatsApp
Get Alert