کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے اربوں روپے کے پارٹی فنڈز کیوں لیے جاتے ہیں؟ محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر روز ٹی وی پر آنے کے لیے ان پر تبصرے کر رہے ہیں، تاہم جس دن انہوں نے اس وزیر کے بارے میں بات کی تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
ایک نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ ڈھائی سال سے مذکورہ وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن کاروباری شخصیات پر تنقید کی جا رہی ہے، وہ پاکستان کے معزز شہری ہیں اور وفاقی و مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور عہدیدار رہ چکے ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق یہ کاروباری شخصیات پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈز کے نام پر اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟
