تقریب میں اننت امبانی کا شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ، ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران اننت امبانی انہیں انگلی ہونٹوں پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا میں ہونے والی گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب میں پیش آیا۔ اس موقع پر اننت امبانی معروف روحانی رہنما سدگرو کے ساتھ اسٹیج پر گفتگو کر رہے تھے کہ شاہ رخ خان بھی ان کے قریب آگئے۔

وائرل ویڈیو میں بظاہر اننت امبانی شاہ رخ خان کی بات درمیان میں روک کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ اس پر شاہ رخ خان کچھ لمحوں کے لیے حیران اور قدرے شرمندہ دکھائی دیتے ہیں، تاہم بعد میں مسکراتے ہوئے وہاں موجود دیگر افراد سے گفتگو شروع کردیتے ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اسے طاقت اور دولت کے اثر و رسوخ سے جوڑا جبکہ دیگر نے اننت امبانی کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف یا کسی بھی صورتحال میں باہمی احترام ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یہ تقریب 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں اور دوسروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں رنویر سنگھ، اکشے کمار اور وکرانت میسی سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert