دالبندین کے قریب ڈھاڈر میں مسلح افراد کی مال بردار بس پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی
جاں بحق ڈرائیور عبدالوحید کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا، پولیس کی کارروائی جاری

دالبندین (ڈیلی قدرت کوئٹہ) دالبندین کے قریب ڈھاڈر کے مقام پر مسلح افراد کی مال بردار بس پر فائرنگ، واقعے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت عبد الوحید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد میں عبیداللہ سکنہ نوشکی، فائق سکنہ کوئٹہ اور محسن سکنہ کوئٹہ شامل ہیں۔واقعے کے بعد جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا،مزید کاروائی جاری ہے
