ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے اپیلوں کی سماعت سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل بینچ اپیلوں پر کل منگل کو سماعت کرے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert