سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال۔۔ صحت کیلئے نقصان دہ ۔۔نئی تحقیق نے خبردار کر دیا

  (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنا جسمانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کی گئی۔

تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارتے تھے اور ان میں سی ری ایکٹیو پروٹین (سی آر پی)کی بلند سطح کو دریافت کیا گیا۔یہ جسم میں دائمی ورم کا حیاتیاتی اشارہ دینے والا پروٹین ہے اور دائمی ورم متعدد سنگین امراض جیسے ذیابیطس، کینسر کی مخصوص اقسام اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال عام طبی مسائل جیسے سردرد، سینے اور کمر میں تکلیف سے بھی منسلک ہے جبکہ ایسے افراد کو امراض کے علاج کےلئے ڈاکٹروں کے پاس بھی زیادہ جانا پڑتا ہے۔محققین نے بتایا کہ سوشل میڈیا کا استعمال اب نوجوانوں کی زندگی کا ناگزیر حصہ بن چکا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ہم یہ جانیں کہ یہ پلیٹ فارمز جسمانی صحت پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔برسوں سے سائنسدان یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ سوشل میڈیا میں مگن رہنا کس حد تک ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے مگر جسمانی صحت پر کچھ زیادہ کام نہیں کیا گیا۔حالیہ سرویز میں دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال 20 سال سے زائد عمر کے افراد یا نوجوانوں میں بہت زیادہ عام ہے جو دن بھر میں 6 گھنٹے ٹیکسٹ میسجز بھیجنے، آن لائن یا سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔اس نئی تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ ہمارا مقصد سابقہ کام کو آگے بڑھا کر یہ تجزیہ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کس حد تک جسمانی صحت کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

واضح رہے کو بیشتر افراد خصوصاً نوجوان طبقہ لیٹ کر موبائل فون پر سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کرتا ہے یہ بھی صحت کیلئے بہت مضر ہے۔ آرتھوپیڈک سرجنز کا کہنا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کااستعمال کرنا اورلیٹ کر ٹی وی دیکھنا کسی صورت مناسب نہیں۔یہ عادت جسم کا توازن خراب کر دیتی ہے ۔ریڑھ کی ہڈی کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے موبائل فون کا استعمال بیٹھ کر کرنا چاہئے اور بیٹک کر ہی ٹی وی دیکھنا چاہئے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

25 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

40 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

53 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

1 hour ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

1 hour ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago