ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے عزم پر قائم ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہی ہمیں دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ، ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے عزم پر قائم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان 10 شہید فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا ، ہمارے بہادرفوجی ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ، ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے ایک افسوسناک خبر دی گئی ، جس میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 جوان جام شہادت نوش کر گئے، اس دوران جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، چیک پوسٹ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار بھی کیے گئے جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے ، مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

1 hour ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

1 hour ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

2 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago