کورونا کیسز، کراچی دیگر شہروں سے آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں، شہرِ قائد کورونا کیسز کے حوالے سے دیگر شہروں سے آگے ہے۔محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 26 اعشاریہ 40 فیصد، مردان میں 22 اعشاریہ 73 فیصد، حیدر آباد میں 20 اعشاریہ 59 فیصد رہی۔
اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 20 اعشاریہ 58 فیصد، اسلام آباد میں 17 اعشاریہ 13 فیصد، راولپنڈی میں 10 اعشاریہ 21 فیصد اور کوئٹہ میں 6 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 539 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 784 مریض شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 162 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو چکی ہے۔

Recent Posts

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

3 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

13 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

1 hour ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

2 hours ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago