جیکولین فرنینڈس کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین نے منی لارنڈنگ میں گرفتار سکیشن چندر سےمتعلق سوالات کی بارش کر دی،پھر کیاہوا؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس وقت سکیش چندر پر منی لانڈرنگ مقدمے کے باعث تنازعات کا شکار ہیں اور انہوں نے جب کئی ہفتوں کے بعد سوشل میڈیا پر واپس اینٹری ماری تو صارفین نے سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 200کروڑ کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلق کے حوالے سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی ہوگئی۔جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈٰیا پراپنی تصویرشئیرکی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پرواپسی ہوئی توکئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندرکہاں ہے؟ جیکولین ایسے سوالات کونظراندازکرگئیں اورکوئی جواب نہیں دیا۔

جیکولین فرنینڈس کو 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلقات اورکروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے والی جیکولین فرنینڈس تفتیش کے بعد کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے غائب رہی  تھیں۔

Recent Posts

اوستہ محمد میں بچی کے اغوا کے دوران زخمی باپ دم توڑ گیا

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)باغ ہیڈ تھانہ کی حدود رسول آباد کے قریب گھر میں حملے کے…

10 mins ago

کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ…

15 mins ago

غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا

حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ…

20 mins ago

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری۔ سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل…

25 mins ago

تربت یونیورسٹی کو علمی میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، وائس چانسلر

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی…

38 mins ago

بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹکسیشن نظام میں بہتری لائیں گے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی میر محمد خان…

42 mins ago