میرا چرچہ ایسے ہو رہا ہے جیسے بانیٔ متحدہ کو پکڑ لیا: حریم شاہ

لندن (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے چرچے ایسے ہو رہے ہیں جیسے بانیٔ متحدہ کو پکڑ کر پاکستان لے گئے ہیں۔لندن میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے بتایا کہ اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، اسے کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔حریم شاہ نے کہا کہ خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میں نے منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹس منجمد کرنا ہیں تو ثبوت بھی فراہم کرنے ہوں گے، پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہاکہ میری تمام آمدنی قانونی ہے اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے تنگ کرنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں، شہزاد اکبر نے اپنی بےعزتی خود کرائی، ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی۔
حریم شاہ نے مزید کہ کہ شہزاد اکبر کے چیلے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں، لندن میں انجوائے کر رہی ہوں کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بھی کہا کہ میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

2 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago