سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں پر 9 ماہ بعد تحریر ی حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے 9 ماہ 2 دن بعد سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں پر تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، 10 رکنی بینچ نے 4-6 کے تناسب سے سرینا عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنایا ۔ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کو سنایا تھا ،۔

تفصیلات کے مطابق 45 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریری کیا۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ  جج سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ، عدلیہ کا احتساب ضروری ہے لیکن ہونا قانون کے مطابق چاہیے ، کھلی عدالت شیشے کے گھر جیسی ، ججز بڑوں کے خلاف کھل کر فیصلے دیتے ہیں ، ، سرینا عیسیٰ سے بیان میں معاملہ ایف بی آر نہیں بھیجنے کا پوچھا گیا تھا ۔

فیصلے کے مطابق کیس ایف بی آر کو بھجوانے پر سرینا عیسیٰ کا موقف نہیں سنا گیا ، سرینا عیسیٰ کو اہم ترین معاملے پر سماعت کا پورا حق نہیں دیا گیا ، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر خاص و عام کا بنیادی حق ہے ،جج کی اہلیہ ہونے پر سیرینا عیسیٰ کو آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، قانون کے مطابق فیصلوں سے ہی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا ۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

13 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

17 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

28 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

31 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

42 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

46 mins ago