ذیابیطس میں کس تیل کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذیابیطس دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والا مرض ہے جس کا ابھی تک مکمل علاج دریافت نہیں ہوا ۔ یوں تو اس کی کئی اقسام ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس مرض کو کسی حد تک غذائی احتیاط کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے ، کیونکہ اس مرض میں کئی غذاؤں سے مکمل اجتناب برتا جاتا ہے اسی لئے تیل کا انتخاب بھی اسی مناسبت سے کیا جانا چاہئے جو ذیابیطس میں فائدہ مند ثابت ہو۔
تحقیق کے مطابق جسم کی اندرونی سوزش ذیابیطس کی بنیادی وجہ ہوسکتی ہے اس کے لئے ایسے تیل کا انتخاب ضروری ہے جس میں اومیگا فیٹی ایسڈ موجود ہو جو اندرونی سوزش کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں پر ذیابیطس دوست تیل کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کے لئے مفید ثابت ہوں سکتے ہیں۔

بادام

بادام کا تیل تیز آنچ پر کھانا پکانے کے لئے سب سے مفید ہے جبکہ اس کا ذائقہ بھی دیگر تیل کے مقابلے میں کافی بہتر ہوتا ہے اسی لئے میٹھے پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کنولہ

یہ پودوں سے حاصل کیا جانے والا سب سے صحت بخش تیل ہے اس میں اومیگا تھری ایسڈ جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ اخروٹ میں موجود ہوتا ہے، ساتھ ہی اس میں روغن زیتون اور ایواکاڈو کی طرح مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس تیل کا استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس میں کولیسٹرول اوربلڈ شوگر کو اعتدال میں رکھنے میں مدد فرہم کرتا ہے۔

السی کے بیج

اس بیج سے حاصل ہونے والے تیل میں موجود جز فائبرجیسی خصوصیات لئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال ہاضمے کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ کھانے سے گلوکوزکے اخراج اور پھر اسے دیر سے ہضم کرنے مدد دیتا ہے اس طرح خون میں چینی کی سطح اعتدال میں رہتی ہے اور ساتھ یہ انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرنے بھی معاونت کرتا ہے۔

روغن زیتون

ایکسٹرا ورجن روغن زیتون بھی ایک صحت بخش تیل ہے اس میں شامل اجزا ذیابیطس کے مریض کے لئے ایک بہتر تیل ثابت کرتے ہیں۔

تل

اس سے حاصل ہونے والا تیل ہلکا اور ذائقہ میں بہترین ہوتا ہے، ذیابیطس میں اس کا استعمال ایک بہتترین انتخاب ہے۔ اس میں بھی پولی سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے جو جسم کے لئے صحت بخش تصور کی جاتی ہے۔

اخروٹ

ذیابیطس کے لئے یہ ایک نہایت مفید تیل ہے اس میں ٹرائی گلیسرائیڈز پائے جاتے ہیں جو کہ پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی اور دل کے لئے مفید اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں میں اس کا استعمال انسولین کی حساسیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس تیل کا باقائدہ استعمال خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

16 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

23 mins ago

ایکس (ٹوئٹر) کو پورن سائٹ کہنے پر جان اچکزئی پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پورن سائٹ…

33 mins ago

’9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب…

43 mins ago

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

54 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

1 hour ago