اپنی گاڑی بیچ کر یہ ریسٹورنٹ کھولا اور۔۔۔ جانیں فائزہ کیسے معیاری کھانا سستے داموں میں بیچ کر کامیاب بزنس کر کے پیسے کما رہی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جن میں لوگ خود محنت کر کے کما رہے ہیں چاہے مجبوری میں ہو یا پھر شوق میں۔آج بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس نے لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور آج اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔کراچی کی فائزہ علی نے ہمت کا ثبوت دیتے ہوئے خود ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔ فائزہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرے گھر کے حالات
کچھ صحیح نہیں تھے، جس کی وجہ سے میں اور میرے شوہر پریشان تھے۔اس وقت ہم نے اپنی گاڑی بیچ کر ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فوڈ سینٹر میں چکن رول سے لے کر زنگر برگر، پیزا سے لے کر چپلی کباب اور چائے، لمکا اور گولہ گنڈا بھی دستیاب ہیں۔ فائزہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کچوری، پیزا فرائز اور بریانی بھی موجود ہے۔فوڈ سینٹر کو چلانے والی فائزہ اس پورے ریسٹورنٹ کو خود ہی دیکھتی ہیں۔ تمام فوڈ آرڈرز کو خود بناتی ہیں۔فائزہ کہتی ہیں کہ میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور اب یہ تیسرا سال ہے۔ میرے شوہر نے ہر لمحے مجھے سپورٹ کیا ہے۔ جبکہ اس ریسٹورنٹ کی خاصیت لمکا ہے جو فائزہ کے فوڈ سینٹر کو باقی ریسٹورنٹ سے مختلف بناتا ہے۔اس فوڈ سینٹر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھانے کے ریٹس مناسب ہیں، نجی خبررساں ادارےکے نمائندے نے فائزہ سے بات کی، راحیل کا کہنا تھا کہ ہم نے شاورما کھایا، بن کباب اور سینڈ وچ منگوایا ساتھ ہی لمکا بھی منگوایا۔ ان سب کے صرف 420 روپے بنے تھے۔اگر آپ کو بھی سستا اور معیاری کھانا چاہیئے تو فیملی سمیت فائزہ کے ریسٹورنٹ میں کھا سکتے ہیں۔ فائزہ کا یہ ریسٹورنٹ دستگیر 15 کے قریب جاوید نہاری کے پاس موجود یہ فوڈ ریسٹورنٹ ہو سکتا ہے آپ کی امیدوں پر پورا اتر جائے۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

1 hour ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

2 hours ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

2 hours ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

2 hours ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

2 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

2 hours ago