ڈرامہ “پری زاد” میں نعمان اعجاز کے انتہائی مختصر کردار کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف ڈرامہ پری زاد میں سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بطور سیٹھ بہروز کریم مختصر کردار کی بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی ۔
ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز سے جب مختصر کردار اور مداحوں کی طرف سے مس کیے جانے کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ” پروڈکشن ہائوس کے پاس جتنا بجٹ تھا ،ا س میں میں اتنا ہی کام کرسکتا تھا جو کہ سچ ہے”۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by modelingpeepsofpakistan (@modelingpeepsofpakistan)


یادرہے کہ اس سے قبل پری زاد کی شخصیت جہاں زیر بحث رہی ، وہیں پر نعمان اعجاز کے کردار پر بھی بات چیت ہوتی رہی اور زیادہ تر لوگوں کا یہی خیال تھا کہ نعمان اعجاز کے پراثر کردار کی وجہ سے پری زاد کا کردار پس منظر میں جا رہا تھا جس کی وجہ سے ایک سیٹھ کے کردار کو محدود کرنا پڑا لیکن اب خود انعمان اعجاز نے ممکنہ وجہ بتادی ہے کہ بجٹ کی کمی کی وجہ سے کردار کو مختصر رکھا گیا۔