رحمٰن ملک کی حالت نازک، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، بابراعوان اور نفیسہ شاہ نے عیادت کی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی حالت نازک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر ( ر) رحمٰن ملک کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے شفاانٹر نیشنل ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، کچھ روز قبل انہیں کوویڈ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال میں زیر علاج رکھا .
کوویڈ کی وجہ سے ان کے پھپھڑ ے متاثر ہوئے ہیں، ہسپتال میں حالت نازک ہونے پر انہیں آئی سی یو سے وینٹی لیٹر منتقل کر دیا گیا۔