پی ایس ایل 7: پشاور کے خلاف ڈراپ کیچ کے منظر پر حفیظ اور فخرکا دلچسپ مکالمہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے نویں میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان الجھن کی وجہ سے بدھ کو پشاور زلمی کے حیدر علی کا کیچ ڈراپ ہوگیا۔میچ کے 11ویں اوور میں کامران غلام نے علی کو بولڈ کیا، لیکن فخر اور حفیظ کے آپس میں ٹکرانے اور کیچ چھوڑنے سے بچ گئے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے لیے یہ ایک خوشگوار دن تھا کیونکہ فخر زمان اور باؤلرز نے اپنی ٹیم کو پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دینے میں مدد کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیموں کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک گولف کلب جانے کی اجازت دی، جہاں انہوں نے بائیو سیکیور ببل بنایا ہے وہیں فخر اور حفیظ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
فخرزمان نے کیمرے کی طرف رخ کیا اور کہا کہ میں نے اپنی غلطی مان لی ہے اس پر حفیظ نے طنزیہ کہا کہ نہیں یہ میری غلطی تھی، جس پر فخر نے کہا کہ میں اپنی غلطی مان رہا ہوں جس پر حفیظ نے کہا کہ نہیں غلطی تھی ہی نہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنستے ہوئے فخر نے کہا میں اپنی غلطی مان رہا ہوں ابھی آپنے کال بھی کی یہ میری غلطی ہے، لیکن میں نے دل میں بولا کہ نہیں یہ میری غلطی تھی۔فخر زمان نے جس انداز سے کہا وہاں کھڑے تمام کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف اور دیگر ہنسنے لگے۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں شائیقین کرکٹ ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہی کھلاڑی بھی کھیل کے ساتھ بہت کی تفریح کر کے اپنے شائقین کا دل جیت رہے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10 فروری سے 27 فروری تک کھیلا جائے گا۔