سیب کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیب کھانے کے فائدے بےشمار ہیں اور اسے پابندی سے کھانے والے افراد بہت سی مہلک بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔سیب کا استعمال انسان کو چست اور تندرست رہنے میں مدد کرتا ہے اور اس سے جسم کی توانائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں سیب کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف مطالعے کیے گئے ہیں اور تحقیقات بھی ہوئیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند ہوسکتا ہے۔
اس سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کے اضافے کو روکتا ہے جبکہ اس سے ہونے والے خطرات کو بھی بہت حد تک کم کرتا ہے۔سیب میں موجود زنک، آئرن اور ٹریس میٹلز ذیابیطس کے مریضوں کو انکی شوگر قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔
علاوہ ازیں سیب کا استعمال ہائ بلڈ پریشر کے مریض بھی بہت آسانی سے کرسکتے ہیں کیونکہ یہ پیدا ہونے والے خطرات میں فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔دوسری جانب سیب کا استعمال آنتون کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے قبض اور دیگر بیماریاں ہونے کے خدشات بہت کم ہوجاتے ہیں۔

Recent Posts

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

1 min ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

7 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

12 mins ago

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

25 mins ago

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

43 mins ago

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

1 hour ago