کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپےکمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے
ہوگیا ہے .
10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہوگیا ہے . صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1851 ڈالر فی اونس ہے .
. .