متیھی دانہ کے پانی کے کرشماتی فوائد

(قدرت روزنامہ)صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ اور میتھی سبزی مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جس کے نتیجے میں موسم سرما میں وائرل بیماریوں سمیت کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے . میتھی دانہ میں موجود وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے .

اکثر و بیشتر گھروں میں میتھی دانہ کی افادیت معلوم نہ ہونے کے سبب اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن آج ماہرین میتھی دانہ کے پانی کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جس کے بعد آپ لازمی اس کا استعمال کریں گے . میتھی دانہ کے پانی کے فوائد: متیھی دانہ کے پانی کے کرشماتی فوائد جن لوگوں کو تیزابیت کا مسئلہ ہے وہ صبح کے وقت خالی پیٹ میتھی دانہ کا پانی پی لیں اور تیزابیت کی پریشانی سے نجات کے لیے روزانہ ایک چائے کا چمچ بھیگا ہوا میتھی دانہ کھائیں . میتھی دانہ کے پانی سے بلڈ شوگر کی سطح کو منظم رکھنے میں مدد ملتی ہے، اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ میتھی دانوں کا پانی پئیں اور زیادہ بہتر ہے کہ اس کے استعمال سے قبل آپ اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرلیں . مسور کی دال کے کرشماتی فوائد کولیسٹرول سے لڑنے والے افراد کے لیے بھی میتھی دانوں کا پانی بہت مفید ہے، یہاں تک کہ بھیگی ہوئی میتھی کے دانے بھی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بڑی مدد کرسکتے ہیں . یہ پانی آپ کی جِلد کے لیے بھی بہت اچھا ہے . میتھی آپ کے نظام ہاضمہ پر کام کرتی ہے اور آپ کے جسم سے تمام نقصان دہ ٹاکسن کو دور کرتی ہے . اس سے مہاسوں اور جِلد کے بہت سے دوسرے مسائل جیسے باریک لکیریں، سیاہ دھبے اور جھریوں سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے . میتھی کا استعمال گردوں کی پتھریوں کے علاج میں معاون ہے، میتھی دانہ گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہیں . میتھی دانے کا پانی بنانے کا طریقہ: متیھی دانہ کے پانی کے کرشماتی فوائد ایک پین میں میتھی کے دانے ڈالیں اور اُنہیں ہلکی آنچ پر بھون لیں . اب ایک بلینڈر میں ان بیجوں کو شامل کریں اور باریک پاؤڈر بنالیں . ایک گلاس گرم پانی میں 1 چمچ میتھی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں . میتھی دانے کا پانی تیار ہیں، اب اس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بےشمار فوائد حاصل کریں . . .

متعلقہ خبریں