انگور کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگور جیسے خوش ذائقہ پھل کس کو پسند نہیں ہوتے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کا زیادہ استعمال بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انگور کو لوگ مختلف طریقے سے کھاتے ہیں کوئی اسے میٹھے میں شامل کرکے کسٹرڈ یا ٹرائفل بناتا ہے تو کوئی اس کا جوس بنا کر استعمال کرتا ہے، اس میں بہت زیادہ حیاتین، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس (عمل تکسید کو روکنے والا جزو) کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سب کو ہی انگور بےحد پسند ہوتے ہیں لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصاندہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش ذائقہ پھل انگور کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ اگر انگور کو بہت زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو یہ منفی ضمنی اثرات مرتب کرسکتا ہے، جن میں وزن میں اضافہ سے لے کر گردوں کے لیے مسائل کا سبب بننا شامل ہے۔
علاوہ ازیں اس کے زائد استعمال سے بالخصوص تب گریز کرنا چاہیئے جب آپ کا پیٹ خراب ہو، جبکہ وہ افراد جنھیں شوگر یا گردوں کی بیماری ہو تو انھیں اسے بالکل نہیں کھانا چاہیے، کیونکہ یہ اپنی مٹھاس کی وجہ سے گردوں کے افعال کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل بھی انگور کے زائد استعمال سے گریز کرنا چاہیئے، کیونکہ اس کا زیادہ استعمال نقصاندہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کافی مقدار میں پولی فینولز ہوتا جو کہ پینکریاٹک پیچیدگی کا باعث بنتا ہے۔

Recent Posts

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

5 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

16 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

24 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

34 mins ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

48 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

1 hour ago