کراچی کنگز کی پہلی جیت پر فہد مصطفیٰ کی آتشبازی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپُر لیگ کے سیزن سیون میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست کے بعد پہلی جیت پر اداکار فہد مصطفیٰ خوشی سے نہال ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر کراچی کنگز کی فتح کے بعد آتشبازی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔


اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’جی جناب، تو اور کوئی خدمت کراچی والوں کے لیے۔‘


یاد رہے کہ بابر اعظم کی ٹیم نے گزشتہ روز ہوم سائیڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہزاروں پرجوش تماشائیوں کے سامنے22 رنز سے ہرایا۔کراچی کنگز کی یہ موجودہ سیزن میں نو میچز میں پہلی فتح ہے، کراچی نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں قلندرز سے ہارنے کا حساب چُکتا کردیا۔