سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کا خیر مقدم کیا جائےگا، چینی وزیرخارجہ کا دبنگ بیان سامنے آ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےکہاہےکہ چین اور پاکستان کثیر جہتی اصولوں کے امین ہیں،سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیا جائے گا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاک چین تعلقات کے 70 سال منفرد دو طرفہ شراکت داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کی بھرپور ضرورت ہے،چین اور پاکستان کو اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہیے تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر عالمی امن کو فروغ دینے کےلئے کام کریں گے اور اس حوالے سے کثیر القومی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نےکہا ہے کہ سی پیک بڑی ترجیح ہے، اب فیز ٹو میں جا رہے ہیں، منصوبوں پر کام رکا نہ سست روی کا شکار ہے، چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد کم نہیں ہوا، کسی کی طرف دیکھے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں، آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر ہے، سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آچکی ہیں، کورونا سی پیک کیلئے بڑا امتحان تھا، کامیابی سے نکل گئے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک چین زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ نیٹ ورک بنا رہے ہیں، چینیوں نے وزیراعظم سے اکنامک زون میں زمین دینے کا کہا، گوادر پورٹ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر ہے، بلوچستان کے مغربی روٹس کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں، اسلام آباد سے کوئٹہ، خضدار سے سندھ لنک ہونے سےغربت کم ہوگی، چین کی ایک ڈالر سرمایہ کاری سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنے گا، ماہی گیروں کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

2 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

2 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

3 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

3 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

4 hours ago