ون پلس کا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ون پلس نے اپنا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2 متعارف کرا دیا ہے۔بنیادی طور پر یہ نورڈ 2 فائیو جی کا ایسا ماڈل ہے جو سابقہ فون کے مقابلے میں کم طاقتور ہے اور اس میں سی ای سے مراد کور ایڈیشن ہے۔
نورڈ سی ای 2 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
یہ سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کچھ پتلا ہے حالانکہ اس میں ہیڈ فون جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو نورڈ 2 کا حصہ نہیں تھے۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج آکسیجن او ایس 11.3 سے کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔یہ فون 22 فروری سے پہلے بھارت اور پھر مارچ میں یورپ میں دستیاب ہوگا۔
اس فون کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 349 یورو (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

1 hour ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

1 hour ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

2 hours ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

2 hours ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

2 hours ago