’’تُسی جارے او، تُسی نہ جاؤنا‘ راشد خان کے پی ایس ایل چھوڑنے پر خاتون مداح افسردہ ہو گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان اپنے قومی فرائض کی وجہ سے افغانستان واپس چلے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں موجود اُن کے مداح اُداس ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کی ایک ایسی ہی خاتون مداح نے تصویر شیئر کی جس میں وہ قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

خاتون کے ہاتھ میں ایک پوسٹر ہے جس پر راشد خان کی تصاویر شائع ہیں جبکہ پوسٹر پر بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’تُسی جارے او، تسی نہ جاؤ ناں‘ لکھا ہوا ہے ، خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میچ میں میرا پوسٹر بہت مقبول ہوا‘۔خاتون مداح کی محبت کا جواب دیتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ’محبت اور سپورٹ کے لیے آپ کا بہت شکریہ، انشاء اللّہ میں جلد واپس آؤں گا‘۔

واضح رہے کہ راشد خان نے 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلا۔ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔ راشد خان کے متبادل کے طور پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔

Recent Posts

ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔سپریم…

2 mins ago

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

کراچی (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش…

7 mins ago

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی…

13 mins ago

سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے…

21 mins ago

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بجلی کا یونٹ کتنا مہنگا کیا جائے گا؟ ایسی تجویز آ گئی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ )سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم…

30 mins ago

کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے 60 سالہ دکان دار کے قتل کا معما حل…

34 mins ago