موسم گرما کی چھٹیاں کتنے ماہ کی ہوں گی؟ امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، میٹرک کے امتحانات 17 مئی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 15 جون کوہوں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیم سیشن، امتحانات اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی کو منعقد ہوں گے ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15جون کو لیے جائیں گے۔ سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں ہوں گی۔

مزید برآں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022۔23 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا، بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کیلئے دی جائیں گی۔دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبا کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا، سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔ دریں اثناں سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کردی، سندھ میں انڈور ڈائیننگ پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ویکسی نیٹڈ 500 افراد کو تقریبات میں جانے کی اجازت ہوگی،اسی طرح سندھ حکومت نے انڈور جم کی بھی اجازت دے دی۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

3 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

3 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

3 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

3 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

3 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

4 hours ago