لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کر دیاہے . شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہنواز دھانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دھانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی .
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی وہ دو کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم کے لیے 4 سے 5 ٹور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہنواز نے پچھلے ایک سال سے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی .
شاہد آفریدی نے دھانی کی سیلیبریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دھانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے ، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو . سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں دھانی سے خوش نہیں ہوں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ لے آئیں گے .