سہانا خان کے اداکاری کے کیریئر کا آغاز، پہلے پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، جنہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کا کام ہی ان کی پہچان ہے۔دنیا بھر میں لاکھوں دلوں میں اپنی اداکاری کے ذریعے اپنی جگہ بنانے والے اداکارہ شاہ رخ خان کے بچے بھی والد کے تقش و قدم پر چل پڑے ہیں۔
اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا جو کہ پہلے ہی گلیمر کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں اب اداکاری میں بھی اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)


میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے پہلے پراجیکٹ کی تمام تر تفصیلات منظر عام پر آچکی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سہانا خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم (نیٹ فلیکس) کے ذریعے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے پراجیکٹ کا نام دی آرکائیوز ہے جو کہ نیٹ فلیکس کی فلم ہوگی جس کی ہدایتکاری زویا خان نے انجام دی ہے۔یہ ایک میوزیکل ڈرامہ فلم ہوگی جس میں سہانا خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کئی انٹرویوز میں اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کی خواہاں ہے اور اسے بالی وڈ میں آنے کا بے حد شوق ہے جب کہ بیٹا آریان خان سہانا کے برعکس ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔