PSL 7: ملتان سلطانز فائنل میں، محمد عامر نے کیا کہا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کی ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی جس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں رسائی کی سب سے مستحق ٹیم ملتان سلطانز اور حیدر اظہر بھائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
most deserving team in to the final 👏 congratulations to @MultanSultans and @HaiderAzhar brother and brilliant bowling by @ShahnawazDahani getting better day by day 👌.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 23, 2022
محمد عامر نے ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دہانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی شاندار باؤلنگ دن بہ دن بہتر ہوتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔