شوہر کے مرتے ہی بینک سے لاکھوں روپے غائب ہو گئے اور پھر ۔۔ بیوہ خاتون کے ساتھ کیا ہوا جو وہ رونے پر مجبور ہو گئی؟ جانیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے تباہی مچا رکھی ہے جس سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے تو دوسری طرف بے روزگاری کے باعث بھارتی گھریلو اخراجات سے تنگ ہیں تو ایسے میں بھارت میں آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی عروج پر ہے . بلکل اسی طرح بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے مہدی پٹنم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کے سائبر کرائم ونگ میں اپنے مرحوم شوہر کے اکاؤنٹ سے 34 لاکھ کی خطیر رقم کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل ہو نے کی درخواست جمع کر وا دی ہے .

نازیہ نامی خاتون نے ایف آئی آر میں کہا کہ حال ہی میں انکے شوہر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے اور خاتون نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد اسپتال سے انکے شوہر کا بٹوا اور موبائل فون بھی نہیں ملا تھا اور پھر جب انہوں نے اسپتال میں ہونے والے اخراجات کے حساب کتاب کیلئے بینک اسٹیٹمنٹ نکلوائی تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ خالی ہے . واضح رہے کہ بھارت 34 لاکھ روپے پا کستانی کرنسی میں 70 لاکھ روپے بنتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں