عائشہ عمر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کی نئی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔
عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


ان تصاویر میں ماڈل و اداکارہ عائشہ کو مشرقی جوڑا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
عائشہ عمر کا یہ انداز سوشل میڈیاصارفین سمیت ان کے مداحوں کے لئے بھی حیران کن ثابت ہوا ہے کیونکہ اداکارہ زیادہ تر مغربی طرز کے لباس پہنی ہوئی نظر آتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


عائشہ عمر کا یہ شوٹ ایک برانڈ کے لئے کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے اس شوٹ کے لئے جس رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے وہ روایتی انداز سے کافی مقبول اور بہترین سمجھا جاتا ہے۔
اس تصاویر کو شیئرکرتے ہوئے ماڈل نے خود بتایا ہے کہ انہیں بھی یہ انداز بہت پسند آیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کے لئے بےحد مقبول ہیں جبکہ بعض اوقات انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔