مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 5 روپے فی کلو کمی کے بعد 336 روپے سے کم ہوکر 331 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 137 روپے ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں مرغی کا گوشت 420 روپے سے لے 460 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔
رواں ماہ کے چوتھے ہفتے میں بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 51 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔