ثانیہ مرزا کی پی ایس ایل جیتنے پر محمد حفیظ کو مبارک باد

لاہور (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پی ایس ایل کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور لاہور قلندر کے ٹائٹل جیتنے پر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ثانیہ مرزا نے محمد حفیظ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی ٹرافی اور فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔


ثانیہ مرزا نے کہا کہ حفیظ بھائی آپ عظیم ہیں اور ٹیم کے تمام لڑکوں نے پی ایس ایل میں بہترین پرفارم کیا ہے، جس پر میں آپ لوگوں کو مبارک باد دیتی ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔محمد حفیظ کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔