ایک سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03 فیصد کا اضافہ ہوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیئے ہین جس کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ہوگیا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.24 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 10.52 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ویجیٹیبل گھی 38.82 فیصد مہنگا ہوا، دال مسور 38.42 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سبزیوں کی قیمت میں 33.31 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایک سال میں گوشت 23.64 فیصد مہنگا اور چاول 11.89 فیصد مہنگے ہوئے، شہری علاقوں میں جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری میں ٹماٹر 191.72 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
مرغی کی قیمت 11.61 فیصد اور سبزیاں 10.69 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک ماہ میں پھل 7.32 فیصد، مسٹرڈ آئل 5.33 فیصد، ویجیٹیبل گھی 2.68 فیصد اور کوکنگ آئل 2.37 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
دیہی علاقوں میں ایک ماہ میں ٹماٹر 198.35 فیصد مہنگے ہوئے، دیہی علاقوں میں ایک ماہ مرغی کی قیمت میں 8.73 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سبزیاں 10.69 فیصد اور کوکنگ آئل 3.74 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی…

3 mins ago

سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے…

11 mins ago

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بجلی کا یونٹ کتنا مہنگا کیا جائے گا؟ ایسی تجویز آ گئی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ )سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم…

20 mins ago

کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے 60 سالہ دکان دار کے قتل کا معما حل…

24 mins ago

امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی حکومت کے ماتحت ایک ادارے نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا…

35 mins ago

آج سے بارشوں، تیز ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے الرٹ جاری کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں ،…

44 mins ago