پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے لیکن جب سٹیڈیم میں میچ کے دوران لاہور قلندرز کی وکٹیں ریت کی دیوار کی طرح گر رہی تھیں تو کیمرہ مین کی توجہ ایک نوجوان لڑکی کی جانب گئی جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اسے ’ فین آف دی میچ‘ کہا جانے لگا ۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی معلومات کے مطابق اس لڑکی کا نام ’’ ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ ‘‘ ہے جو کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ،انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سےایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
ڈاکٹر لاریب الہیٰ کوئی عام خوبرو لڑکی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بیٹی اب قوم کی خدمت کرنے جارہی ہے کیونکہ وہ مقابلے کا امتحان ’’ سی ایس ایس ‘‘ پاس کر چکی ہیں اور چند دن قبل آنے والے رزلٹ کے مطابق انہیں فارن آفس میں ایلوکیٹ کیا گیاہے ۔
ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ کا یوٹیوب پر ایک انٹرویو بھی موجود ہے جس میں وہ اپنے سی ایس ایس کرنے کے سفر کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر اپنے تعارف میں بھی’’ سول سرونٹ ‘‘ کا اضافہ کر دیاہے جوکہ بے شک نہایت ہی فخر والی بات ہے ۔

ٹویٹر پر محمد جاوید نامی شہری نے ڈاکٹر لاریب کی میچ کے دوران کا کلپ ٹویٹر پر شیئر کیا اور انہیں رپلائی کرتے ہوئے مینشن کیا جس سے اندازہ ہو تا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح انہیں پہچانتے ہیں ۔

ایک صارف نے لاریب کی ویڈیو کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مینشن کرتے ہوئے پوچھ لیا کہ ’’ یہ پیاری سی آنٹی آپ ہیں ۔‘‘

ڈاکٹر لاریب نے میچ کے دوران لی گئی تصویر خود اپنے ٹویٹر پر بھی شیئر کی اور ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس پیاری سی تصویر کیلئے شکریہ ‘‘۔

ڈاکٹر لاریب الہیٰ شیخ نے سی ایس ایس کے سفر میں حاصل ہونے والے تجربے کو لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کی اور خصوصی سیشن کا انعقاد کیا ، اس حوالے سے انہوں نے پیغام دیا تھا کہ ’’ آپ سب کیسے ہیں، امید ہے اچھے ہوں گے ، میں بہتر معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکی ، میں انسٹاگرام پر آج رات کا کل براہ راست آ کر آپ سب کے سوالوں کے جواب دوں گی ، آپ سی ایس ایس سے متعلق مجھ سے سوالات کر سکتے ہیں ۔‘‘

Recent Posts

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں…

4 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی…

12 mins ago

مولانا صدیق مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مرکزی شاہراہ بند کردیں گے، جے یو آئی

خضدار(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ضلع خضدار کے امیرمولانا قمرالدین، ضلعی جنرل…

15 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

26 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

31 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

39 mins ago